راجہ پرویز اشرف

نوازشریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو نواز شریف واپس آرہے ہیں، اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔ پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے