اسلام آباد ہائیکورٹ

نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی، قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی، قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل ہوگی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس موقع پر قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا۔ درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سرکلر کے مطابق اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام؛ بدانتظامی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) روبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے