نواز شریف

نوازشریف کا بیرون ملک جانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ ادا کریں گے۔ نوازشریف کے ساتھ حسن نواز، حسین نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھی جانے کا امکان ہے۔

قائد ن لیگ کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف کا بھی عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، نواز شریف لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے