نوازشریف مریم نواز

نوازشریف اور مریم نواز اسلام آباد کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کچھ روز مری میں قیام کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف مری میں پارٹی قیادت اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے