احسن اقبال

نوازشریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد(پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے، اور انتخابی مہم ان کی قیادت میں چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے۔ نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئے گے اور مسلم لیگ ن کی مہم کو لیڈ کرے گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی ان کے معالجین سے مشروط ہے، ہمیں پوری غالب امید ہے اگلے الیکشن سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے۔ عمران نیازی 9 حلقوں سے اگر الیکشن لڑ رہا ہے، اس کا صاف مطلب ہے پی ٹی ائی کے پاس امیدوار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بند نہیں ہوگا عمران خان آپ کو این آر او نہیں ملے گا، جو اپ نے کروڑوں روپے خوردبرد کئے ہیں پاکستان دشمنوں سے لے کر انتشار پھیلایا ہے جواب دینا ہوگا۔ پوری قوم کو کہتا رہا ہم امریکہ کی غلامی سے نکلے گے اور اب امریکہ کی جوتیاں پالش کر رہا ہے اپنے ایلچی بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے