رانا ثناء اللہ

نواز شریف، فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیر کی خبر آئے گی، ہم ہمیشہ مولانا سے رہنمائی لیتے رہے ہیں اور لیتے رہیں گے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا نے اور نواز شریف نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، فضل الرحمان کے شکوے شکایات دور کیے جائیں گے۔

صحافی نے خواجہ سعد رفیق سے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف مان گئے ہیں؟ اس پر ن لیگ رہنما نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، خیر کی خبر آئے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گروپ کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں تمام معاملات ڈسکس ہوئے، اس کے بعد میاں صاحب اور مولانا صاحب کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ون آن ون ہونے والی ملاقات میں جو باتیں ہوئیں، ان سے متعلق کسی موقع پر آگاہ کیا جائے گا۔ ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ میں نے کل کہا تھا کہ مولانا ہمارے رہنما ہیں، اور ہم نے بڑا سخت وقت گزارا ہے، ہمیں ہمیشہ مولانا سے رہنمائی ملتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے