مرکزی تنظیم تاجران

حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف تاجروں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 3 برس کے دوران چھوٹے تاجر کو دیا کیا ہے، جب جی چاہتا ہے کورونا کی آڑ میں لاک ڈاؤن لگادیتے ہیں، اوقات کار تبدیل کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے پولیس کی چاندی ہو رہی ہے، جو تاجروں، دکانداروں کو کبھی اوقات کار تبدیلی کی مد میں تو کبھی سیفٹی ماسک، سیناٹائزر کا بہانہ بناکر اس طرح اٹھا کر لے جاتے ہیں جیسے ہم چور، ڈاکو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح اور علی الاعلان کہتے ہیں کہ وفاقی سطح پر نہ پوائنٹ آف سیلز کے تحت ٹیکس دیں گے اور نہ ہی پنجاب کا تاجر پراپر ٹی ٹیکس دے گا۔ جب تک تاجروں کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ظالم حکمرانوں کے خلاف تاجروں نے طبل جنگ بجا دیا ہے۔ 27 ستمبر کو چاروں صوبوں سے لاکھوں تاجروں کا رخ شاہراہ دستور پر ہوگا رکاوٹیں کی گئیں تو رکاوٹوں کو توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے