رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نجہ ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی 2 اپیلیں زیرِ التواء تھیں ایک میں ضمانت ہو چکی ہے، وہ الیکشن لڑیں گے اور چوتھی بار وزیرِ اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی ایک حلقے کی وجہ سے ہے، پارلیمانی بورڈ میرٹ پر حلقے میں ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا تو معاملہ حل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کبھی ناراضی کا اظہار نہیں کیا، انہوں نے اپنے مؤقف کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو کسی معاملے میں پیچھے نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے