مریم نواز

نواز شریف کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، مریم نواز کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر مریم نواز باز نہ آئیں تو انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ  نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید انکشاف کیا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ دے  دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا ۔ لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، پی ڈی ایم کسی موقع پرحکومت کوپتلی گلی سےنکلنے کی اجازت نہیں دے گی ، عمران خان کا مستقبل اس کی اپنی کارکردگی سے جڑا ہوا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں ، پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہے ، کسی کی ہارجیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے