لندن (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس کامیاب رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار ہنر مند پاکستانی بیلاروس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مسلم لیگ کے صدر ہیں پارٹی ان ہی کی ہدایات پر چلتی ہے۔
Short Link
Copied