مریم اورنگزیب

ناموس رسالت ﷺ سیاسی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ سیاسی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان کا مظاہرہ کریں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ قومی اسمبلی مذمتی  قرارداد بھی منظور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویزاشرف  نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں  بحث کے لیے ایک گھنٹہ مختص کردیا ہے۔

واضح  رہے کہ  قومی اسمبلی اجلاس  میں بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے اپوزیشن کو بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے، ناموس رسالت ﷺسیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں ایمان کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے