شہباز شریف

نامزد وزیراعظم کیجانب سے عوام کو فوری ریلیف دینے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو فوری ریلیف دینے کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وہ اسمبلی میں اپنی تقریر میں اس کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ذرائع کا نے کہا ہے کہ ایوان میں شہباز شریف کی تقریر تیار ہو گئی ہے، شہباز شریف اتحادی حکومت کی ترجیحات بیان کریں گے۔ نئے نامزد وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کریں گے۔ نامزد وزیراعظم کا عوام کو بعض شعبوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف تقریر میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجیحات بیان کریں گے۔ نامزد وزیراعظم اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کے حل اور چین سے تعلقات کا خصوصی ذکر ہوگا، معاشی بحالی اور مہنگائی میں کمی کا فارمولا دیں گے، انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو دعوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے