شیری رحمان

تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون کے مطابق حکومت سے ہٹایا گیا ہے اور اب تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف ناکامیوں، نااہلیوں، بدانتظامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے، پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کرکے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف مجموعی استعفوں کی بات ہو رہی ہے دوسری طرف وزیراعظم کے لئے امیدوار نامزد کر رہی ہے۔ تحریک انصاف پہلے سے بٹی ہوئی تھی حکومت ختم ہونے کے بعد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے