شاہد خاقان عباسی

نام نہاد احتساب کرنے والوں کا بھی ایک دن احتساب ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نام نہاد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لینے والوں کا بھی ایک دن احتساب ہوگا۔ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں، کیا چیئرمین نیب کو جعلی ریفرنسز بنانے کا جواب نہیں دینا پڑے گا؟ آج سب عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ان کا ذمہ دار کون ہے؟ ہم تو چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دبانے کیلئے جھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، یہ چیزیں نہ زیادہ چل سکتی ہیں نہ چلنے والی ہیں۔ ایک بھی ایسا ریفرنس نہیں جس میں کرپشن کا ایک بھی الزام ہو، کیا قانون لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرین لائن بس کا افتتاح وہ وزیراعظم کرنے جا رہے ہیں جن کا دور دور تک اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے