آئی ایس پی آر

نازک وقت میں پاک فوج کی سینئرقیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے انتخاب کے عمل کو متنازع بنانا ریاست پاکستان اور ادارے کے مفاد میں نہیں ہے۔ پاک فوج کی سینئر قیادت کی اہلیت اور حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ، شاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج آئین پاکستان کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ پاک فوج قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کررہی ہے۔ پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہے، میرٹ کے لحاظ سے پاک فوج کو بہترین ادارہ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے