سلیم مانڈوی والا

نئے بجٹ سے غربت میں مزید اضافہ ہوگا، پی پی رہنما نے خبردار کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دشمن بجٹ سے ملک میں مہنگائی و غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ان ڈائریکٹ 27 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں اور حکومت کہتی ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ حکومت نے ٹیکس کلیکشن پر تباہی مچا دی۔ اس سے غربت کی شرح کم نہیں ہوگی الٹا بڑھے گی۔

رہنما پی پی سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران کھانے پینے سے لیکر ہر چیز آن لائن خریدی جا رہی ہے، آن لائن خریداری پر ٹیکس سے اشیاء نہ صرف مہنگی ہو جائیں گی بلکہ ای کامرس کو بھی شدید نقصان پہنچے گا، یہ سیلز ٹیکس نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے