شہبازشریف

نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فوج میں اعلیٰ ترین تقرریوں کے معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی میں نہیں ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا۔ فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق مشاورت کررہے ہیں اور اعلان سے قبل وہ اپنی اتحادی جماعتوں کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب دفاعی حکام کی جانب سے تاحال وہ سمری بھی ارسال نہیں کی گئی جس میں فوج کے سینئر ترین عہدوں پر تقرری کیلئے تھری سٹار جرنیلوں کے نام لکھے ہوں۔ یاد رہے کہ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے کہ وہ سینئر جرنیلوں میں سے کس کو آرمی چیف اور کس کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے