حمزہ شہباز

نئی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں اور خارجہ پالیسی سے کھلواڑ کرنا بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم  لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ  وزیراعظم عوام کو گمراہ کرنے سے پرہیز کریں، ملک چُور چُور ہے اسے ذاتی مفاد کے لیے داؤ پر نہ لگایا جائے۔ انہوں  نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ  ملک کو  صحیح ڈگر  پر لانے کا وقت آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ملکی مفاد کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے جاری بیان میں  وزیراعظم عمران خان سے ایک بار  پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم  آئینی طور  پر  عددی اکثریت کھو چکے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ وہ عزت سے استعفیٰ دیکر عہدے سے الگ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے