خورشید شاہ

ن لیگ میں دھڑے بندی سے متعلق خورشید شاہ نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاکستان مسلم لیگ  ن میں دھڑے بندی سے متعلق حقیقت سے پردہ ہٹا دیا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں کوئی دھڑے نہیں، یہ ایک ہی ہے۔ ن لیگ میں دھڑے بندی سے متعلق جھوٹی افواہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر جو مہنگائی کا عذاب ڈالا ہے اس میں کمی لانے کے لیے پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا پڑے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں، پارلیمنٹ مضبوط ہو، ہمیں پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا ہے، اس سے سارے ادارے طاقت ور ہوں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہے، ہم سب ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ساتھ جو بھی غلط فہمیاں ہیں وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

کے الیکٹرک روز اول سےآج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے