رانا ثناءاللہ

ن لیگ آج سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آج سے ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرے گی، بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔ قبل ازیں ایسا ہوا ہے کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے