خواجہ سعد رفیق

ن لیگ اور جی ڈی اے کا مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے عام انتخابات 2024 مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا ہے فنکشنل لیگ کے ساتھ اس پر بات چیت ہوئی ہے، سندھ میں لوٹ مار کا بازار ہے، اس پر بھی بات چیت کی گئی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں، 15 سال سے اہل سندھ کو محرومیاں ہی ملی ہیں، البتہ سندھ میں ن لیگ کے دور میں ڈاکو راج کو بھی رگڑا لگا تھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جی ڈی اے اور ن لیگ کا مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے، راستہ نکل آئے گا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ فنکشنل صدرالدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہر ڈپارٹمنٹ میں چور بازاری ہے، صوبے میں جو سسٹم چل رہا ہے 8 فروری کو اسے ختم کردیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 سے 35 فیصد پیپلزپارٹی مافیا کو ووٹ پڑتا ہے، وزیراعلی پٹواری سے لیکر آئی جی تک کے سر کا تاج بنے ہوئے ہیں، ہمارا ترازو ہوا میں ہے جبکہ دوسرے میں سارا وزن ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے