سی ٹی ڈی

میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

میانوالی (پاک صحافت) میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر ہائی الرٹ ہے، اس دوران دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں 12 سے 13 دہشت گردوں نے رات گئے قبول خیل چیک پوسٹ میانوالی پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی، جس پر چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او میانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جس کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ حملے کو ناکام بنانے کے بعد فضا نعرہ تکبیر اور پنجاب پولیس زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔

ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پنجاب پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کے لیے تیار ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے