نور عالم خان

مہنگائی اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے، پی ٹی آئی رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) نور عالم خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم اور ناانصافی ہے جس کے خلاف آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 3 سالوں سے میں پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں مسائل اٹھا رہا ہوں لیکن انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی پرواہ بھی نہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیئے تھے، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے غلام ہیں اور اپنی آواز نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی احتساب کے عمل پر یقین رکھتا ہے وہ میرے اس نظریے کی حمایت کرے گا کہ اگلی تین قطاروں کے تمام نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ہاں میں نے جو کہا اس پر قائم ہوں، اگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو میں ہمیشہ آواز اٹھاؤں گا۔ مہنگائی اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے