مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کیخلاف ہونے والا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا جانے والا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ٹانک میں، ٹانک پیزو روڈ توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی افتتاحی تختی کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا تھا کہ اس میں رد و بدل کر کے مولانا کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ تختی پر 38 کلو میٹر کو 4 کلو میٹر لکھ کر اس پر آنے والی لاگت پر تنقید کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا جس کا اب بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ نے حقیقی اور ترمیم شدہ تختی کی اصلیت کھول کر رکھ دی ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 38 کلو میٹر طویل سڑک کا ہی افتتاح کیا گیا ہے۔

اس پروپیگنڈا سے متعلق اب جے یو آئی ایف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ مفتی محمود چوک تا قریشی موڑ بائی پاس 4 کلومیٹر کا نہیں 38 کلومیٹر کا پراجیکٹ ہے۔ مکمل پراجیکٹ میں ڈبل روڈ، بائی پاس اور فلڈ سے بچانے کیلئے انتظامات شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹس حقائق کے منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے