فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آج اسپتال میں دوسرا روز ہے، لاہور کے اتفاق اسپتال میں انکا علاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو آج شام تک اسپتال میں رکھا جائے گا جبکہ ان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان جگر اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان لاہور اتفاق اسپتال میں داخل ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز نے گزشتہ روز اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت بھی کی تھی۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسپتال میں چند دن قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے