پیپلز پارٹی

مودی کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی حمایت، پی پی کارکنان کی ملک بھر میں ریلیاں

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای کے بیان کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں پی پی پی کارکنان شہر بھر سے ٹولیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچے، جہاں کارکنان کی جانب سے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کیا۔ پی پی پی سینیٹر وقار مہدی نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں پاکستان کا اصولی مؤقف دنیا کے سامنے رکھا، بھارتی وزیر خارجہ کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا۔

واضح رہے  کہ سندھ کے وزيرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت میں مظاہرے کیے جارہے ہیں، پورا پاکستان وزیر خارجہ بلاول کے ساتھ ہے۔ خیال رہے کہ مودی کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان کی کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے