مسلم لیگ ن

ن لیگ کی قانونی ٹیم کا وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے قیادت کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی مشاورت مکمل ہوگئی ہے، اور اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کو تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق ہوگیا، اور ن لیگ کی قانونی ٹیم نے بھی اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ق لیگ کے اراکین سے رابطوں کا ہدف چوہدری شجاعت حسین کو دینے پر اتفاق ہا ہے، اور سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطوں کا عندیہ دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے، اور پنجاب حکومت بچانے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے