مراد علی شاہ

مواچھ گوٹھ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موچھ گوٹ میں ہونے والے کریکر دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کے گھروں تک پہنچیں گے اور سزا دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ 14 اگست کو دھماکے کا واقعہ بہت ہی دردناک تھا، یہ واقعہ بزدلوں نے کیا جنہوں نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد جبکہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے