خواجہ آصف

منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر  دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا۔ وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو عمران خان متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں گے،وہ کہتے ہیں نیا آرمی چیف آئی جی پنجاب کی طرح ہوگا،اس سے کیس ختم کرائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان آرمی کے 5 یا 6 تھری اسٹار جنرلز پر سنگین الزام لگا رہے ہیں،ان جنرلز نے 35، 35 سال ملک کی خدمت کی ہے،ان کا شاندار کیریئر ہے،ان میں انیس بیس کا فرق نہیں، سب قابل احترام ہیں۔ سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے استعمال کی روایت عمران خان نے اپنے مفادات کے لیے ڈالی،جب یہ کوشش ناکام ہوئی تو ان کا جھگڑا اس وقت شروع ہوگیا، جس قسم کے الزامات انہوں نے لگائے 75 سال میں کسی سیاستدان نے پاک فوج کی قیادت پر نہیں لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے