اوگرا

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ اوگرا

اسلام آباد (پاک صحافت) اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول والے جہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، مزید 90 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل والے جہاز بھی لنگر انداز ہو رہے ہیں۔ عمران غزنوی کے مطابق مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے