سپریم کورٹ

ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو بڑا دھچکا دے دیا، سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔  سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہمارے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دی گئی ہیں،  اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے، عدالت آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ  صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ صدارتی نظام کے لیے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے، اس نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔ سپریم کورٹ کے مطابق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے