احسن اقبال

ملک میں آئینی نہیں سیاسی تنازع ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئینی تنازع نہیں، سیاسی تنازع ہے، یہ تنازع اس لیے پیدا ہوا، کیوں کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں کسی جمہوری روایت کے تحت نہیں بلکہ بقول ان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  ان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، اب عمران خان پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے