سیلاب

ملک بھر میں سیلاب سے 903 افراد جاں، 1293 زخمی، اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق اب تک 903 افراد جاں، 1293 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دل دہلانے والے مناظر سامنے آرہے ہیں۔ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے مختلف واقعات میں جون سے اب تک 903 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس میں 326 بچے اور 191 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ 1293 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔ حکومت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے مقامی انتظامیہ اور صوبوں کو مزید وسائل درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہمیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر شراکت داروں اور ڈونرز کو متوجہ کرنا ہوگا۔ سیلاب میں پھنسے ہزاروں لوگ ریسکیو اور ریلیف کے منتظر ہیں۔ یہ تقسیم کا نہیں متحد رہنے کا وقت ہے۔ ہمیں الگ الگ نہیں بلکہ ایک قوم بن کر اس انسانی بحران سے نمٹنا اور نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے