راجہ پرویز اشرف

مل کر بیٹھنے سے بہت سارے مسائل حل ہوتے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مل کر بیٹھنے سے بہت سارے مسائل حل ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انفرادی سوچ اجتماعی دانشمندی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، مل کر بیٹھنے سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ علاقائی اور قومی زبانوں کا تحفظ ضروری ہے، لوکل باڈیز سطح پر مذاکرات انتہائی خوش آئند ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مل کر بیٹھنے سے 80 فیصد مشکلات ختم ہوجاتی ہے، جب مشاورت کریں تو حل بھی نکل آتا ہے، یہی دین کا بھی پیغام ہے، جب آپ مل کر ہی نہیں بیٹھیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ مزید بگڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے