سراج الحق

مسائل کا حل لنگرخانے کھولنا نہیں بلکہ روزگار دینا ہے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا حل لنگر کھانے کھولنا نہیں بلکہ بے روزگار لوگوں کو روزگار دینا ہے۔ حکومت جوانوں کو بھکاری بنانے کے ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ حکومت اس حوالے سے سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے۔ کوئی بھی قوم غلامی کے ذریعے ترقی نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لئے جدید نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت مکمل طور پر بے بس ہوچکی ہے۔ دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے سرکار کے دروازے، آنکھیں اور کان بند ہیں۔ حکومت صرف میڈیا پر پروپیگنڈا کررہی ہے مگر محض پروپیگنڈا سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرسکتا۔ ملک میں اسلامی نظام ہی خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ حکومت رمضان کے مبارک مہینے میں ریاست مدینہ کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے