پی ٹی آئی

مزید 2 رہنماؤں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما اختر ملک اور طارق عبداللہ نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق عبداللہ نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، نو مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا کوئی پریشر نہیں، قومی اداروں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ڈاکٹر اختر ملک نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہوں، سیاست بڑا بے رحم سا کھیل ہے، میڈیکل ڈاکٹر ہوں اپنے پروفیشن کو جاری رکھوں گا، یہ ملک، لوگ اور ادارے ہمارے ہیں، سب کو ملک کی بہتری کا سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے