مریم نواز

مریم نواز کا جیل بھرو تحریک سے متعلق سیاسی اور مزاحیہ ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے جیل بھرو تحریک سے متعلق سیاسی اور مزاحیہ ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے ٹی وی پر چلنے والی خبروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے بیچارے نرم و نازک لوگ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مریم نواز نے جیل بھرو تحریک سے متعلق سیاسی اور مزاحیہ ردعمل دیا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن  کی سینئر نائب صدر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مختلف شہروں میں جیل بھرو تحریک جاری ہے تاہم ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس تحریک پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے جیل بھرو تحریک پر میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی وزرا کے بیانات انتہا پسند ذہنیت کے عکاس ہیں۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے