آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

واشنگٹن (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔ وعدے پر عمل کریں گے، مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکیں اور اس طرح دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے۔ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے گی اور نہ ہی مضبوط معشیت کے بغیر سفارت کاری ممکن ہے۔ انہوں کہا کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہو جاؤں گا، اپنے وعدے پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے