پرویز خٹک

مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے، پرویزخٹک

(پاک صحافت) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے پاس ترقی کا جواب نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے دیر بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی سے اتحاد کریں گے جو اپنی بہتر پالیسی بتائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ نہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنی پارٹیاں ہیں انہیں ایک دوسرے پر تنقید کی ضرورت نہیں، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے