عطا تارڑ

مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، جب نوٹس ملے تو دیکھ کر فیصلہ کرروں گا کہ پیش ہونا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا، میں کل بھی پنجاب میں تھا، یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا؟۔ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور ان کی ٹیم نااہل ہے، کل جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا گیا۔انہوں نے کہا نوٹس ملے تو دیکھ کر ہی فیصلہ کروں گا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں، 48 گھنٹوں میں ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، شہباز گل کی حرکت قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے