چوہدری پرویز الہی

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے لیئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کو وزیر اعلی پنجاب بعض اقدامات سے اختلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اےسیدہ زہرہ نقوی پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم ترجمان مظاہر شگری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے