نیر بخاری

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہوئی تو انتخابات پر سوالیہ نشان ہو گا، نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ہو بصورتِ دیگر انتخابات پر سوالیہ نشان ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی پی پی نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر 90 دن میں الیکشن ہونا چاہیے تھا، 90 دن میں الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ تھا کہ الیکشن شیڈول دیا جائے، الیکشن کی تاریخ کے ساتھ الیکشن شیڈول دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کی تاخیر میں ہمیں کیوں ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ تھا کہ الیکشن کرائے جائیں، انتخابات ہی مسائل کا حل اور ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے