لاہور کے انڈر پاسز کا کام سست روی سے ہونے پر محسن نقوی نے کیا کہا؟

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کا کام سست روی کا شکار ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ایل ڈی اے حکام پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈر پاسز کے دورے کے دوران محسن نقوی نے سوال کیا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے 25 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی، کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے بروقت کام مکمل کروانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ اگلے 4 روز میں کام مکمل ہو جائے گا۔ اس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اب 4 دن کے بجائے 40 دن بھی لگا لیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے