چوہدری پرویز الہی

لاہور کی اہم شاہراہوں پر چوہدری پرویز الہی کے حق میں بینرز آویزاں

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی اہم شاہراہوں پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کے حق میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں پنجاب کی مجبوری ہے چوہدری پرویز الہی کا وزیراعلی بننا ضروری ہے درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجاب میں وزارت اعلیٰ کے سب سے مضبوط امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ بننے کے حوالے سے پینا فلیکس بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس وقت چوہدری پرویز الہیٰ کے نام کے پینا فلیکس گردش کررہے ہیں۔

پینافلیکس پر واضح طور پر تحریر ہے کہ پنجاب کی مجبوری ہے، چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ضروری ہے۔ سب سے پہلے یہ پینا فلیکس مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر کے باہر لگے دیکھے گئے، جس کے بعد لاہور کی اہم شاہراؤں پر بھی یہی بینرز اور پینا فلیکس نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے