تہمینہ درانی

قومی اسمبلی کی صورتحال پر شہبازشریف کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا

لاہور (پاک صحافت) تہمینہ درانی نے قومی اسمبلی کی صورت حال پر بیان میں اسمبلی کی موجودہ صورت حال کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تیسرے روز بھی ہنگامہ آرائی دیکھ کر لگتا ہے جیسے وزیراعظم  نے کچھ نئے احکامات جاری کئے ہوں۔

تہمینہ درانی کا مزید کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ حکومت پارلیمنٹ کے اصولوں کی پابند ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے بجٹ جتنے اہم مسئلے پر ردعمل سن سکے۔ اگر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے سیکیورٹی سے گھرا ہوا ہے تو اندازہ لگائیں کہ پارلیمنٹ سے باہر عام شہری خود کو کتنا کمزور محسوس کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے