پارلیمنٹ

قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور ہو گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرے، تین دو کا فیصلہ دینے والے ججز نے مس کنڈیکٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے۔ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرے، تین دو کا فیصلہ دینے والے ججز نے مس کنڈیکٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو 4 لاکھ زیر التو کیسز کا جائزہ لے، پاکستان کی عالمی انصاف کے انڈیکس میں 11 پوائنٹس تنزلی ہوئی، اس کا بھی جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے