رضا ربانی

قوم 1973 کا آئین دینے والے رہنماوں کی شکرگزار ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قوم 1973 کا آئین دینے والے رہنماوں کی شکرگزار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین نے عوام کو بنیادی حقوق دیئے، 25 رکنی کمیٹی نے آئین کا مسودہ تیار کیا، 73 کے آئین میں تمام پارٹیاں متفق تھیں، قوم 1973 کا آئین دینے والے رہنماوں کی شکرگزار ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آئین میں بار بار ترامیم سے نقصان ہوا، دستور پاکستان عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، دستور پاکستان عدل و انصاف، مساوات، اتحاد و اتفاق اور آزادی کا ضامن ہے، آئین پاکستان عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کا احاطہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، ملکی تاریخ میں آئین میں بار بار ترامیم سے نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے