مولانا فضل الرحمان شہباز شریف

قائدین کی اہم ملاقات، پی ڈی ایم کی دوبارہ بحالی کیلئے کوششیں تیز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ڈی ایم کی دوبارہ بحالی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات کے عشائیے میں ہونے والی گفتگو پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور اسلم ظہوری بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شامل کرنے کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد غیرفعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے