رحمان ملک

قائداعظم کے یوم پیدائش پر رحمان ملک کیجانب سے قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پی پی رہنما رحمان ملک نے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا آئین قائداعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ بابائے قوم قائداعظم کے یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رحمان ملک کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت اور امن کی عکاسی کرتا ہے، آج محبت کے پرچار کا دن ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کیلئے مسیحی برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے