شافع حسین

ق لیگ پی ڈی ایم کےاحتجاج میں شرکت کریگی، چوہدری شافع حسین

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کاقافلہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

تٖصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی شرکت کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے، پولیس نے سیرینا چوک کا راستہ کھول دیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کے ورکرز سپریم کورٹ کے باہر ججز گیٹ پر پہنچ گئے۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں، صورتِ حال پُر امن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے